نئی دہلی:2/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہوائی جہاز کے ایندھن (اے ٹی ایف)کی قیمت میں تقریبا پانچ فیصد کی کمی کی گئی ہے جبکہ سبسڈی والی رسوئی گیس (ایل پی جی)کی قیمت 5.57روپے فی سلنڈر بڑھادی گئی ہے۔اسی طرح بغیر سبسڈیوالی رسوئی گیس (ایل پی جی)کی قیمت میں بھی 14.50روپے فی سلنڈر کی کمی کی گئی ہے۔تیل کمپنیوں نے بین الاقوامی رخ کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا ہے۔ہوائی جہاز کے ایندھن(ای ٹی ایف) کی قیمت 5.1فیصد یا 2811.38روپے فی کلولیٹر کم کرکے 51428روپے فی کلولیٹر کردیا گیا ہے، نئی قیمت یکم اپریل سے مؤثر ہو گئی ہے۔اس سے پہلے یکم مارچ اور یکم فروری کو ای ٹی ایف کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔اسی طرح بغیر سبسڈی والی ایل پی جی کی قیمت 737.50روپے سے کم کرکے 723روپے فی سلنڈر (14.2کلو)کردی گئی ہے۔وہیں تیل کمپنیوں نے سبسڈی والی رسوئی گیس کی قیمت میں 5.57روپے اضافہ کرکے 440.5روپے فی سلنڈر(14.2کلو)کردیا ہے۔